پاکستانتازہ ترین

آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے وزیراعظم رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے دورے میں  وزیر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے اور پھر  دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم ترکیے بھی جائیں گے۔

دوسری جانب مجلس شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام خط لکھتے ہوئے انہیں آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی دعوت دی  ہے۔

ایرانی اسپیکر نے پاکستانی عوام، اسپیکر ایاز صادق اور ارکانِ اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان عزت و وقار اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *