ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر

لارڈز کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ سمرتی مندانا نے 38 جبکہ شفالی ورما اور جمائما روڈریگز نے 34، 34 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کو آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسے پیری نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ایشلے گارڈنر 54 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہیں، جبکہ بھارت کی شری چارانی نے 2 جبکہ دیپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
