آس پاسعالمی خبریں

سلووینیا نے ایران کیخلاف جنگ امریکہ اوراسرائیل کی بڑی غلطی قراردیدی

سلووینیا کی صدر نتاشا پیرک موسار نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ غلطی تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس حقیقت کا ادراک کر چکے ہیں۔

صدر موسار نے الجزیرہ کو انٹرویو میں کہا وہ جنگ بندی اور واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے قطر کے ثالثی کردار کو سراہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین خارجہ پالیسی پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے میں ناکامی کے باعث عالمی سطح پر کمزور دکھائی دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی میں اتحاد کے فقدان نے بین الاقوامی معاملات میں اس کے کردار اور اثر و رسوخ کو محدود کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *