خاص خبریںعالمی خبریں

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے جاری

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں حملے جاری ہیں۔ 

 رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں گاڑی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے قصبوں براشیت اور بیت یاحون کے مضافات کو تقریباً 10 توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ 

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے علاقے میں مشین گنوں سے فائرنگ بھی کی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جس میں مزید 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے دانستہ طور پر لبنانی شہریوں کو اس بہانے نشانہ بنایا کہ وہ اس کی قابض افواج کے لیے خطرہ ہیں۔

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کے فوجی مقاصد ابھی مکمل نہیں ہوئے ۔ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی بفرزون قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *