آس پاسپاکستانتازہ ترین

خواتین سفارتکارعالمی امن اورتعاون میں کلیدی کردارادا کررہی ہیں:آصفہ بھٹو

خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سفارت کار عالمی امن اور تعاون میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے سفارت کاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خاتونِ اول نے کہا ہے کہ بیگم رعنا لیاقت علی خان سے بینظیر بھٹو تک روشن مثالیں ہیں، خاتونِ اول نے نوجوان خواتین کو سفارت کاری میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیں۔

مزید برآں، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی خدمات مستقبل کی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *