پاکستانتازہ ترین

بیلجیم کیخلاف میچ میں شاندارکارکردگی:ایرانی گول کیپرکے دنیا بھرمیں چرچے

فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیم کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایرانی گول کیپر علی رضا خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ایرانی گول کیپر نے بیلجیم کے خلاف میچ میں 90 منٹ تک شاندار انداز میں دفاع کیا اور 7 گول روکے جس کے بعد ایران اور بیلجیم کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ایرانی گول کیپر کی عمدہ پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہم اپنے وطن کا دفاع اس طرح کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا فٹبال کے میدان سے مذاکرات کی میز سے میدان جنگ تک، ہم جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ ایک بڑی جدوجہد کا حصہ ہے جو ہمارے اپنے پیارے لوگوں کی عزت اور وقار کا دفاع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *