آس پاسعالمی خبریں

ایران کا امریکہ سے اسرائیل کو شرائط پرعمل درآمد کا پابند بنانے کا مطالبہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ معاہدے کا احترام کرنے اور اسرائیل کو اس کی شرائط پر عمل درآمد کا پابند بنانے میں سنجیدہ ہے تو ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سعید خطیب زادہ نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر پر ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل جنگی کارروائیوں کے سنگین اور فوری نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور غزہ سمیت تمام محاذوں پر امن کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *