تازہ ترینسائنس اور ٹیکنالوجی

شزا فاطمہ کا پی ٹی آراو ترمیمی بل 2026 میں تبدیلی کا اشارہ

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں ضروری تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل کے متن میں موجود ابہام اور وضاحت طلب نکات کو دور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ بل میں شامل بعض الفاظ کے حوالے سے وضاحت کی ضرورت ہے، جس کے پیش نظر مناسب ترامیم کی جائیں گی تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ زمین کے اوپر ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق بل میں کنفیوژن موجود ہے، جسے دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے 5 کروڑ روپے تک جرمانے سے متعلق خدشات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ صرف اسی صورت میں عائد ہوگا جب زمین یا جائیداد کے مالک اور متعلقہ فریق کے درمیان باہمی رضامندی سے معاہدہ طے پانے کے بعد اس کی خلاف ورزی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *