آج رات پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات 55 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں نرمی کے بعد وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر سے زائد کی بڑی کمی پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ پیٹرول 20 اور ڈیزل36 روپے سستا کرنے اور لیوی بڑھانے کی خواہشمند ہے۔
اس فیصلے کے نتیجے میں 20 جون سے ملک بھر کے صارفین کو پیٹرول پمپ پر ایک بے مثال ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
