تازہ ترینکھیل

ندا ڈارنے پاکستان کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے قومی کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پیغام میں ندا ڈار نے اپنی واپسی کا اعلان کیا جس میں انہوں نے ٹیم کیلئے اپنی دستیابی کے بارے میں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنا فوکس بڑھانے اور سٹرینتھ کی بحالی کیلئے وقت لینے کے بعد اب میں ایک بار پھر پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب ہوں۔

ندا ڈار نے مزید کہا کہ کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے، بہت محنت کر رہی ہوں، جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو گی میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے تیار ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *