معاہدہ پائیدار،دیرپا امن یقینی بنانے والا ہونا چاہیے، برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سر کیئر سٹارمر نے ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے کی حمایت کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنانے والا ہونا چاہیے۔
برطانوی وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برطانیہ کسی بھی امن معاہدے کے نفاذ میں تعاون کیلئے تیار ہے اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جہاز رانی کی آزادی کو بحال کیا جانا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر معاشی اثرات کو کم کیا جا سکے، انہوں نے آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
