پاکستانتازہ ترین

کے پی حکومت نے وزراء ومعاونین کو محکموں کے قلمدان سونپ دیئے

خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کر دیئے۔

اعلامیہ کے مطابق نظیر احمد عباسی کو توانائی و بجلی، شکیل احمد کو مواصلات و تعمیرات کا قلمدان تفویض کیا، محمد عارف کو معدنیات، طارق محمود آرائیں کو ریونیو و اسٹیٹ جبکہ شفیع اللہ جان کو اطلاعات و تعلقات عامہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر پیر مصور خان کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات، لیاقت خان کو زکوٰۃ و عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری تفویض کئے گئے ہیں، جبکہ ہمایوں خان کو صنعت و تجارت اور میاں محمد عمر کو زراعت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

معاونین خصوصی میں طارق سعید کو داخلہ و قبائلی امور، محمد عثمان کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا چارج سونپا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق طفیل انجم کو بہبود آبادی، افتخار اللہ جان کو جیل خانہ جات، سمیع اللہ خان کو ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، ملک عادل اقبال کو ثقافت و اثار قدیمہ و میوزیمز حوالے کئے گئے، جبکہ محمد خورشید کو لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹوز جبکہ محمد اسرار کو خوراک کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *