ورلڈ کپ کیلئے تیاری مکمل، زمبابوے کیخلاف سیریزجیتنے سے اعتماد ملا:عالیہ ریاض
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے تیاری مکمل ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد ملا ہے۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈ کپ سے پہلے ٹرائی سیریز بھی کھیلنی ہے، کوشش ہے کہ بطور بیٹر جتنا اچھا ہو سکے پرفارم کروں۔
عالیہ ریاض نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے۔
