خاص خبریںعالمی خبریں

لبنان،اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دورواشنگٹن میں شروع

لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شروع ہو گیا۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنگ بندی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی حملے اور حزب اللہ کی جوابی کارروائیاں مکمل طور پر رکی نہیں ہیں۔

مذاکرات کا مقصد نئے جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کرنا ہے، اس لیے اس میں کئی پیچیدہ امور بھی زیر بحث ہیں جن میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلا اور حزب اللہ کے ہتھیاروں کے معاملے پر بات چیت شامل ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات موجود نہیں، اسی لیے یہ مذاکرات ایک حساس سفارتی عمل تصور کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *