امریکن آئیڈل 2026: سیزن 24 کی فاتح کا اعلان، ہانا ہارپر نے ٹرافی اپنے نام کرلی
امریکہ کے مشہور گلوکاری کے مقابلے ‘امریکن آئیڈل’ کے سیزن 24 کا فائنل پیر کی رات 11 مئی 2026 کو منعقد ہوا، جس میں 25 سالہ ہانا ہارپر کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔

تین گھنٹے طویل اس فائنل میں ہانا ہارپر کا مقابلہ دیگر 2 ٹاپ امیدواروں، جورڈن میک کلو اور کیلا رچرڈسن سے تھا، تاہم اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہانا یہ باوقار ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہیں۔
اپنی جیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پورا سفر ان کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین عمل رہا جس کے لیے وہ بے حد شکر گزار ہیں۔
‘امریکن آئیڈل’ کا یہ سیزن نومبر 2025 میں شروع ہوا تھا، جس کے مقابلے نیو ول، لاس اینجلس اور ہوائی میں منعقد ہوئے۔ جیت کے اس یادگار موقع پر ہانا کا خاندان بھی اسٹیج پر ان کے ساتھ موجود تھا جو خوشی سے نہال نظر آیا۔
