عالمی خبریں

حزب اللہ سے روابط کا الزام، امارات میں 21 افراد اور ادارے دہشت گرد قرار

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے حزب اللہ سے روابط کے الزام میں 21 افراد اور اداروں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق دہشت گرد قرار دیے جانے والے افراد اور اداروں کی فہرست میں لبنان کے 16 افراد اور 5 ادارے شامل ہیں۔

اماراتی حکام نے متعلقہ اداروں کو مالی و تجارتی روابط کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *