آس پاسعالمی خبریں

روس یوکرین میں جنگ بندی 3 دن سے زیادہ طویل ہوسکتی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی 3 دن سے زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ہر ماہ ہزاروں فوجی لقمہ اجل بن رہے ہیں، میں اس قتل و غارت کو ہر صورت روکنا چاہتا ہوں، روس یوکرین جنگ بندی میں بڑی توسیع دیکھنا چاہتا ہوں، 3 روزہ جنگ بندی شروعات ہے، میں اس جنگ کا مکمل خاتمہ چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہنٹا وائرس سے متعلق بریفنگ دی گئی، امید ہے یہ بہت حد تک قابو میں ہے، اعلیٰ درجے کے ماہرین اس وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے جنگ بندی تجاویز پر ایران کا جواب جلد ملنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہماری تجاویز پر ایران کی جانب سے جواب جلد ملنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *