عالمی خبریں

ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یواے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ پراپیگنڈا، جھوٹے الزامات اورمظلومیت کا ڈھونگ، مسائل حل نہیں کرسکتے۔

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر کوئی حملہ نہیں کیا، امارات نے ایران کیخلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا، بھرپور جواب کے بعد امارات کو اپنے کئے پر افسوس ہوگا۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ اماراتی وزارت دفاع کا بیان مکمل جھوٹ اور بے بنیاد ہے، خبردارکرتے ہیں یو اے ای کو امریکیوں اور صیہونیوں کے لئے پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکیوں اورصیہونیوں کی پناہ گاہ بننا اسلامی دنیا کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا، عرب امارات بدقسمتی سے امریکی اور صیہونی افواج کا اہم اڈا بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل عالم اسلام کے دشمن ہیں، خطے میں عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *