پاکستانتازہ ترینکھیل

شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

پی ایس ایل سیزن 11 کے فائنل میچ کی مناسبت سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپورانجوائے کیا، زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں، شکریہ لاہور۔

صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشکل ترین وقت تھا، لیکن اللہ نے مدد کی، اللہ کا کرم ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد اچھے انداز میں ہوا، 32 ہزار 600 شائقین نے فائنل میچ دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز کو بھی شامل کیا جائے گا، پلے آف میچز میں جو کراؤڈ آیا وہ بہت زبردست تھا، پی ایس ایل 12 اس پی ایس ایل سے بھی بڑا اور اچھا ہو گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے کراؤڈ کی اجازت لینا مشکل تھا، لیکن ان کی اپنی دلچسپی بھی اجازت دینے میں تھی، وزیراعظم چاہتے تھے کہ پٹرول کا کم سے کم استعمال ہو، ان کا کہنا تھا کہ ہم پٹرول کے اخراجات کم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *