امریکہ نے پاکستان کے ذریعے 14 نکاتی منصوبے کا جواب دے دیا: ایران کا دعویٰ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کے پیش کردہ 14 نکاتی منصوبے کا جواب پہنچا دیا ہے، جس کا اس وقت تہران میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کا 14 نکاتی منصوبہ مکمل طور پر خطے میں جاری جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، اور اس کا بنیادی مقصد کشیدگی کم کر کے پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کے جوہری مذاکرات جاری نہیں ہیں، تاہم سفارتی سطح پر رابطے مختلف ذرائع سے برقرار ہیں۔
