پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی صدر ن لیگ نوازشریف سے ملاقات، معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امرا میں ن لیگ کے صدر نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےصدرن لیگ نوازشریف سےملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نےبین الاقوامی صورتحال سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔

دوران ملاقات صدر ن لیگ نوازشریف نےکہا کہ وفاق اور پنجاب ایسی پالیسیاں اپنائیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے، ہمیں عوام کی مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے۔

ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *