پاکستانتازہ ترین

سعودی حکومت کا اچانک بڑا فیصلہ:15 سال سےکم عمرعازمین کی حج روانگی پرپابندی

متاثرین کو ان کی جمع کرائی گئی رقم واپسی کی یقین دہانی، ایئرلائنز کو کم عمر افراد کو حج پرواز پر سوار نہ کرنے کی ہدایات

سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے عازمینِ حج کی عمر کے حوالے سے نئی اور سخت پابندی فوری طور پر نافذ کر دی ہے۔

مملکت کی جانب سے اچانک کیے گئے بڑے فیصلے کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور آفس آف پلگرم افیئرز پاکستان (OPAP) کے مطابق سعودی حکام نے فیصلے سے آگاہ کیا ہے کہ 3 مئی 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد سے کسی بھی ایسی پرواز کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں کوئی ایسا مسافر سوار ہو جس کی عمر 27 مئی 2026 (9 ذوالحجہ 1447ھ – یومِ عرفات) کو 15 سال سے کم ہو ۔

سرکاری مراسلے کے مطابق ایسے تمام عازمینِ حج جو اس عمر کے معیار پر پورا نہیں اترتے، ان کے حج ویزے فوری طور پر منسوخ تصور کیے جائیں گے ۔

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر موجود امیگریشن حکام اور ایئر لائنز بشمول پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلو اور ایئر سیال کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی کم عمر عازم کو حج پروازوں میں سوار نہ ہونے دیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *