ٹرمپ کا جنگ بندی کیلئے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پرعدم اطمینان کا اظہار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا ایران سے فون کے ذریعے بات چیت جاری ہے، ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے، ایران ایسی چیزیں مانگ رہا ہے جن سے وہ اتفاق نہیں کرتے۔
ٹرمپ نے کہا وہ ایران سے متعلق صورتحال پر خوش نہیں، نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔
ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت کو کنفیوژڈ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان میں آپس میں اتحاد نہیں ہے، ایرانی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے، کوئی کچھ، ایرانیوں کو یہ بھی آئیڈیا نہیں کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہے تاہم امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ نئی ایرانی تجاویز میں ایسا کیا ہے جو انہیں قبول نہیں ۔
انہوں نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر احترام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے بہت احترام ہے۔
