آس پاستازہ ترین

عالمی برادری کشمیرکے مزدوروں کی حالت زارکا نوٹس لے: مشعال ملک

حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یومِ مزدور پر مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مزدوروں کی حالت زار کا نوٹس لے، بھارتی مظالم نے کشمیری مزدوروں کو بدترین مشکلات میں دھکیل دیا، مقبوضہ کشمیر میں محنت کش طبقہ بنیادی حقوق سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیری مزدوروں کی آواز بنے اور عملی اقدامات کرے، کشمیری مزدور معاشی اور انسانی بحران کا شکار ہیں۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ عالم مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، یومِ مزدور کشمیری محنت کشوں کی مدد کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *