‘پریتی اسلیے ٹرافی نہ جیت سکیں کیونکہ وہ خود ٹرافی ہیں’، مداح کی ٹوئٹ پراداکارہ کا جواب وائرل
سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو ٹرافی کہے جانے پر اداکارہ نے ردعمل دیا ہے جو وائرل ہو رہا ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے لکھا ‘اس کی ایک وجہ ہے کہ آئی پی ایل میں پریتی کیوں ٹرافی نہیں جیت پاتیں، اور وہ وجہ یہ ہے کہ وہ خود ایک ٹرافی ہیں’۔

اداکارہ نے اس تبصرے پر ردعمل دیا اور کہا ‘شکریہ، لیکن اگر سچ کہوں تو کوئی بھی عورت ٹرافی بننا پسند نہیں کرے گی، ٹرافی کسی کی ملکیت ہو سکتی ہے لیکن عورت نہیں’۔
پریتی نے مزید لکھا ‘ٹرافی کی جگہ الماریوں میں ہوتی ہے جب کہ عورت آپ کی زندگی اور آپ کے دل میں ہوتی ہے، وہی اس کی اصل جگہ ہے’۔
آخر میں اداکارہ نے لکھا ‘فلمی سوال کے لیے فلمی جواب آپ کے لیے’۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے 40 ویں میچ میں ٹیم راجستھان رائلز نے پریتی زنٹا کی ٹیم پنجاب کنگز کو سنسنی خیز میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار جیت حاصل کی۔
یہ ٹورنامنٹ میں پنجاب کنگز کی پہلی شکست ہے، راجستھان رائلز کی جانب سے فریرا نے 26 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔
