اکشے نےمذاق میں اس قدرخوفزدہ کیا تھا کہ میں نےمعافی مانگی: جیکولین
اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر اکشے کمار کے ایک مذاق نے انہیں خوفزدہ کردیا تھا۔

یہ انکشاف انہوں نے اکشے کے گیم شو ‘وہیل آف فارچون’ کی آخری قسط میں کیا جس میں فرح خان اور بھومی پاڈنیکر بھی شریک تھیں۔
جیکولین نے کہا ‘میرا پہلا آئٹم سانگ ’دھنو‘ تھا اور اس وقت اکشے نے میرے ساتھ بہت برا پرینک کیا تھا جس سے مجھے ٹراما ہوگیا تھا’۔
انہوں نے بتایا اکشے نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی ہے جس سے وہ پورے شوٹ کے دوران خوفزدہ رہیں، بعد میں اکشے نے مذاقاً کہا کہ اصل خوف اس لیے تھا کیونکہ اس وقت جیکولین کے پاس ویزا نہیں تھا اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔
بھومی پاڈنیکر نے بھی یاد کیا کہ فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے دوران اکشے نے ان کے ساتھ بائیک پر تیز رفتاری کا پرینک کیا تھا۔
اس پر فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تو فلمیں ’تیس مار خان‘ اور ’جوکر‘ کرنا ہی سب سے بڑا پرینک تھا۔
