ایران نے امریکہ کواطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدرٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے امریکا کو اطلاع دی ہے کہ وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران چاہتا ہے ہم جلد از جلد آبنائے ہرمز کو کھول دیں، ایران کے لوگ اپنی قیادت کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہ یہ کر لیں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ایران کی نئی تجاویز سے ناخوش ہیں، امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے ایران ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہ ہوا تو مذاکرات کا فائدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو ملیں، تجاویز میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔
