لندن میراتھن میں پاکستانیوں کی دھوم، اطہرکی برق رفتاردوڑ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
اطہر کی دوڑ کا خاص پہلو اُن کی متوازن حکمت عملی رہی

دنیا کے بڑے رننگ ایونٹس میں شمار ہونے والی لندن میراتھن کے 46 ویں ایڈیشن میں پاکستانی رنرز نے شرکت کرتے ہوئے اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا اور شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد ایتھلیٹس اس عالمی مقابلے میں شریک ہوئے جنہوں نے نہ صرف ریس مکمل کی بلکہ اپنی فٹنس، حکمت عملی اور مستقل مزاجی سے ایک مضبوط تاثر بھی چھوڑا۔

اس ایونٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی رنر عبداللہ محمد اطہر نمایاں رہے جنہوں نے 2 گھنٹے 39 منٹ 53 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ سب سے تیز پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اطہر کی دوڑ کا خاص پہلو ان کی متوازن حکمت عملی رہی۔ انہوں نے ابتدا ہی سے رفتار کو قابو میں رکھا پہلے 10 کلومیٹر 39 منٹ 7 سیکنڈ میں مکمل کیے جبکہ ہاف میراتھون ایک گھنٹہ 18 منٹ 23 سیکنڈ میں عبور کیا۔
