وائٹ ہاؤس پرحملہ کرنے والا امریکی شہری انعام یافتہ استاد نکلا
وائٹ ہاؤس پریس ڈنر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کیلیفورنیا کا رہائشی، یونیورسٹی گریجویٹ اور سکول ٹیچر ہے۔

حملہ آورکی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کےنام سے ہوئی جو کیلیفورنیا کا رہائشی ہے، ملزم کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اورپیشےکےلحاظ سےاستاد ہے، ملزم کودسمبر2024 میں ٹیچرآف دی منتھ بھی قرار دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی مگر بلٹ پروف جیکٹ نے جان بچالی، حملہ آور کول ٹامس ایلن شارٹ گن، پستول اور متعدد چاقوؤں سےلیس تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم نےرات ساڑھے 8 بجےسکیورٹی چیک پوائنٹ پرحملےکی کوشش کی، حملے کے وقت صدرٹرمپ بال روم میں تھے، ان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
فائرنگ کےوقت ٹرمپ کابینہ کےارکان میز کےنیچے چھپ گئے، سکیورٹی فورسز نے ملزم کو زمین پر گرا کر قابو پایا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیا میں حملہ آور کی رہائش گاہ پہنچ چکی ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہےکہ ملزم کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم پر دو الزامات عائد کیے جارہے ہیں، ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
