سنجے دت کی ’کھلنایک‘ کے کردار میں واپسی
ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے اور اب اس کا وقت آ گیا ہے، سنجے دت

تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کھلنایک‘ کا کردار ایک بار پھر بڑے پردے پر واپس آرہا ہے۔
1990 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم کھلنایک کے مرکزی اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کھلنایک کے سیکویل کا اعلان کیا اور لکھا کہ ہر کہانی کا ایک وقت ہوتا ہے، اور اب اس کا وقت آ گیا ہے۔
ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سنجے دت نے واضح کیا کہ یہ فلم روایتی سیکویل نہیں بلکہ ایک نئی اور منفرد انداز میں پیش کی جانے والی کہانی ہوگی۔
جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں ان کا روپ پہلے سے زیادہ سخت اور وقت کے اثرات کا حامل دکھایا گیا ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کردار عمر رسیدہ ضرور ہوا ہے مگر اس کی شدت برقرار ہے۔
ان کے مطابق انہوں نے وہاں موجود تقریباً چار ہزار قیدیوں سے رائے لی جنہوں نے اس کردار کو دوبارہ دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کی اور ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کا خیال سنجے دت کو جیل میں قیام کے دوران آیا۔
بعد ازاں انہوں نے یہ خیالات ہدایتکار سبھاش گھئی کے ساتھ شیئر کیے جنہوں نے اصل فلم بنائی تھی اور سبھاش نے اس نئے منصوبے کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ 1990 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی ’کھلناہک‘ ایک بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔
اس فلم میں سنجے دت کے ساتھ جیکی شروف اور مادھوری ڈکشت نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
