یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ، عالمی برادری فوری نوٹس لے: مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرہ ہے، عالمی برداری اس کا فوری نوٹس لے۔

اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پرامن جدوجہد کرنے والوں کو سزا دینا ناانصافی ہے، یاسین ملک کی بگڑتی صحت تشویشناک ہے، فوری طبی امداد دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں اپنے وعدے پورے کریں اور کشمیریوں کی آواز سنیں۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں امن صرف سیاسی حل سے ہی ممکن ہے، کشمیری قیادت کی رہائی خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔
