پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کا ایران امریکہ جنگ بندی پروزیراعظم، فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین

تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنگ بندی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ ‏تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا، دنیا کو جنگ سے بچانےکے لیے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے اوریہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا بہت بڑا اعزاز ہے، عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کوحیران کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی کاوشوں سے دنیابہت بڑی تباہی سے بچ گئی، انشاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کیلئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *