پاکستانعالمی خبریں

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ ناگزیر ہے،ذکا اللہ جٹ

بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ ناگزیر ،یو اے ای میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے وطن واپسی مشکل ہو گئی

دبئی: جہاں پاکستان سفارتی کوششوں کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے، وہیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی فوری توجہ کے متقاضی ہیں ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روزمعروف صحافی ذکا اللہ جٹ نے 89 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات میں مقیم متعدد پاکستانی شہری ان دنوں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
متاثرہ افراد کے مطابق انہوں نے اپنے اور اپنے بچوں کے نئے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے لیے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، حتیٰ ذکا اللہ جٹ کا کہنا تھا کہ بعض نے ایگزیکٹو فیس بھی ادا کی، مگر اس کے باوجود مقررہ وقت میں دستاویزات موصول نہیں ہو رہیں۔ اس تاخیر کے باعث وہ نہ صرف ذہنی دباؤ کا شکار ہیں بلکہ وطن واپسی کے خواہش مند ہونے کے باوجود سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
خصوصاً والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بچوں کے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے سفر میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو درپیش ان مشکلات کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنے وطن واپس جا سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *