شوبز

تیسری شادی کے بعد س عام رومانوی ویڈیوزبنانے پرفضاعلی تنقید کی زد میں

میں سکون کے لیے پارک گیا تھا لیکن یہ سب دیکھنا پڑا، پوسٹ کا کیپشن

اداکارہ فضا علی کی تیسری شادی کے بعد اپنے شوہرکے ساتھ عوامی مقامات پررومانوی ویڈیوز بنانے پرصارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

فضا علی ایک معروف ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ ہیں، جنہیں اپنے مقبول ڈراموں اور شوز کی بدولت شہرت حاصل ہوئی۔

رواں رمضان المبارک کے دوران وہ اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے متنازع کلپس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہیں۔

View this post on Instagram

اس کے علاوہ فضا علی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ناقدین یا ساتھی فنکاروں کو جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں جو ان کے شو کے انداز پر تنقید کرتے ہیں۔

عیدالفطر کے موقع پر فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی فرال کے ساتھ فیملی فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا۔

اس کے بعد سے وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں فضا علی کی ایک دوست نے پارک میں ان کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں فضا علی اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں مصروف نظر آتی ہیں جب کہ دوست کو نظر انداز کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’ میں سکون کے لیے پارک گیا تھا لیکن یہ سب دیکھنا پڑا‘۔ 

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فضا علی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جب کہ کئی صارفین نے ان کے اس انداز کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ اب اپنے دل کی خواہشات ظاہر کر رہی ہیں، جب کہ دوسرے نے کہا کہ فضا علی حد سے گزر چکی ہیں۔

ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ یہ کرائے کا شوہر لگتا ہے، جب کہ دیگر نے بھی مختلف انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے رویے عارضی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہوتے ہیں۔

کئی صارفین نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ فضا علی خود دوسروں کو عوامی مقامات پر رومانوی حرکات سے منع کرتی رہی ہیں، مگر اب وہ خود اسی طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *