آس پاسخاص خبریں

جنگ ختم کرنےکو تیار ہیں،گارنٹی دی جائے کہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہےکہ ایران امریکا اور اسرائیل سے جنگ ختم کرنےکو تیار ہے لیکن ایران چاہتا ہے کہ یہ گارنٹی دی جائے کہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔

خلیجی نیوز چینل کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔

ایک بیان میں ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے  بھی کہا تھا کہ ایران صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ اس جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔

عرب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔

ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں  کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *