پاکستان کے ذریعے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو سکتی ہے، لگتا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بہت جلد ایک معاہدہ کرلیں گے، ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
فنانشنل ٹائمز سے گفتگو میں بولے امریکا نے ایران میں 13 ہزار اہداف پر بمباری کی ہے، تقریباً 3 ہزار باقی ہیں، میرا پسندیدہ آپشن ایرانی تیل پر قبضہ کرنا ہے، مجھے یقین نہیں ہے کہ ایرانیوں کے پاس کوئی دفاع ہے۔
