پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد میں آج اہم سفارتی بیٹھک

مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی سفارتی بیٹھک ہوگی

مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی سفارتی بیٹھک ہوگی، پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، مصر کے رہنما قیام امن کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے، اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ حقان فیدان، مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *