آغاعلی دوبارہ شادی ہونے پراپنی زندگی میں کیا بدلنا چاہتے ہیں؟ دلچسپ جواب وائرل
کئی افراد نے آغا علی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے ازدواجی زندگی کےلیے مثبت سوچ قرار دیا

اداکارآغا علی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے، جو انہوں نے معروف مارننگ شو میں گفتگو کے دوران دیا۔
اداکار سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر وہ دوبارہ شادی کریں تو اپنی زندگی میں کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟
آغا علی نے کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر زیادہ سفر نہیں کرتے، لیکن ان کے خیال میں شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ وقت گزارنے اور گھومنے پھرنے کے زیادہ مواقع لینے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد زندگی میں خوشگوار یادیں بنانا ضروری ہوتا ہے، اور اس کے لیے سفر ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی دوبارہ شادی ہوئی تو وہ اس پہلو پر خاص توجہ دیں گے۔
آغا علی کے اس سادہ اور حقیقت پسندانہ جواب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں کئی افراد نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے اسے ازدواجی زندگی کے لیے ایک مثبت سوچ قرار دیا۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شوبز شخصیات کی ذاتی آرا بھی کس طرح عوامی بحث کا حصہ بن جاتی ہیں۔
