تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل کےمیچزبغیرتماشائیوں کے کرانےکا فیصلہ،افتتاحی تقریب بھی منسوخ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز بغیر شائقین کے ہوں گے ،افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے ہی شروع ہوگی، پی ایس ایل ہمارا انٹرنیشنل برانڈ ہے، وزیراعظم اور سکیورٹی اداروں سے مشاورت ہوئی، خطے کی صورت حال بہتر ہونے تک کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز صرف 2 شہروں میں ہوں گے، لاہور اور کراچی میں ایونٹ کے میچ منعقد ہوں گے، فیصل آباد، پشاور کے شائقین سے میچزکی میزبانی واپس لینے پر معذرت چاہتا ہوں، ٹکٹس کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی آج رات سے پہنچنا شروع جائیں گے، نیا شیڈول دیں گے، جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم ہوگی، لیگ چھوڑنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری فرنچائزز سے بھی مشاورت ہوئی ہے، فرنچائزز کا گیٹ منی کا نقصان پی سی بی پورا کرے گا، اگرملتوی کرتے تو سال بھرپی ایس ایل نہیں کراسکتے تھے، اس مرتبہ پی ایس ایل کی ریکارڈ ویورشپ دیکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کب تک چلے گی، دعا ہے خطے کی صورتحال جلد معمول پر آ جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *