شوبز

سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیزنہیں لیا:جویریہ سعود

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز سے متعلق لب کشائی کی۔

جویریہ سعود  ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہی ہیں جہاں مختلف سیگمنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور علمائے اکرام سے شرکا سمیت عوام فون پر اپنے مسائل بھی دریافت کرتے ہے۔

پروگرام میں جہیز اور حق مہر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر اداکار سعود نے مجھ سے کوئی جہیز نہیں لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا حق مہر 51 ہزار روپے تھا اور سعود نے مجھ سے جہیز لینے سے صاف منع کردیا تھا، گھر کا تمام فرنیچر کا انتظام سعود نے خود کیا تھا، مجھے جو میرے رشتہ داروں نے تحفے دے تھے جس میں فریج برتن سمیت دیگر تحفے شامل تھے لیکن سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا۔

جویریہ سعود نے مزید کہا کہ  یہاں تک کہ مہندی بھی سعود نے خود کی تھی، شادی پر میرا خرچہ نہیں ہوا،  سب کچھ سعود نے خود کیا اور میں دعا کرتی ہوں کہ ہر لڑکی کو ایسا شوہر ملے جو اس سے ایک روپے کا بھی جہیز نہ لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *