آس پاسپاکستانتازہ ترینخاص خبریں

ملک بھر میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات، ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں

ملک میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جاری رہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید ادا کی گئی، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

۔89 نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں

عیدالفطر کے موقع پر شہری نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر اور سنت کے مطابق میٹھی اشیاء کھا کر نماز کے لئے گئے، نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔

آج گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ بچے عیدی حاصل کرنے کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں گزشتہ روز عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔

نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی تھی، انہوں نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *