دنیا بھر میں عیدالفطر 2026 کس ملک میں کب منائی جائے گی؟
دنیا بھر میں شوال کے چاند کی مختلف رویتوں کے باعث عیدالفطر 2026 کی تاریخیں ایک جیسی نہیں رہیں، جس کے نتیجے میں کچھ ممالک میں عید جمعہ جبکہ دیگر میں ہفتہ کو منائی جائے گی۔

خلیجی خطے سمیت کئی ملکوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 مارچ بروز جمعہ عیدالفطر منائیں گے، جبکہ وہاں رمضان کے تیس روزے مکمل کیے گئے۔
ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور ترکی کے ساتھ ساتھ مالدیپ، لبنان، فلسطین، یمن اور عراق بھی شامل ہیں، جبکہ افریقہ کے سوڈان، نائجیریا، سینیگال اور کیمرون نے بھی اسی دن عید کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان، نائجر اور مالی میں چاند نظر آنے کے بعد عیدالفطر جمعرات 19 مارچ کو منائی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان میں بوہرا برادری بھی آج عید منا رہی ہے۔
سنگاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہاں عید ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔ ادھر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ایران، عمان اور مصر سمیت کئی ممالک میں اب بھی چاند دیکھنے کا عمل جاری ہے اور حتمی اعلان رویت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
عیدالفطر کی تاریخ کا انحصار ہر ملک کی سرکاری رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے پر ہوتا ہے، جو چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر رمضان کے اختتام کا اعلان کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرا برادری آج عید الفطر جوش و جذبے کیساتھ منارہی ہے۔
عید الفطر کا بڑا اجتماع کراچی میں صدر طاہری مسجدمیں ہوا،نمازعید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی،عید الفطر کا بڑا اجتماع صدر طاہری مسجد میں ہوا۔اس موقع پر طاہری مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
نمازعید کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
