پاکستانتازہ ترین

خاتون کوخودکش حملے کیلئےاستعمال کرنےکا منصوبہ ناکام، بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

سکیورٹی اداروں نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی نوجوان لڑکی کو گرفتار  کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ وزیر داخلہ ضیا لانگو و دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس دوران بی ایل اے کی جانب سے خودکش حملوں کے لیے تیار کی گئی لڑکی لائبہ کو بھی موجود تھیں۔

پریس کانفرنس میں  لائبہ نے بتایا کہ اسے خودکش مشن کے لیے تیار کیا جارہا تھا کہ اسے خضدار سے گرفتار کرلیا گیا، تمام خواتین سے کہوں گی کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کہا کہ دہشتگرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں، لائبہ کہ کہانی سب کے سامنے ہے، بی ایل اے نے خواتین کا احترام ختم کیا، بلوچوں کو لاحاصل مقاصد کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام حکومت سے خود حساس معلومات شیئر کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی نے بڑی تباہی سے بچالیا اور بلوچستان کو محفوظ بنایا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *