کوہاٹ:سی ٹی ڈی اورپولیس کےمشترکہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
لاچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق نواحی علاقے لاچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
ڈی پی او شہباز الٰہی کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
