تازہ ترینشوبز

ناموراداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

 نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔

شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا،ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ،ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ،سوہرا تے جوائی،دوستانہ،راکا اور بابل دیاں گلیاں شامل تھیں ۔

   شجاعت ہاشمی ایک پڑھے لکھے فنکارتھے،انہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کررکھاتھا،حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیِڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاتھا۔ان کی نماز جنازہ رات نو بجے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہولاہورمیں ادا کی جائے گی۔

ان کے انتقال کی خبر سن کر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *