عالمی خبریں

ایران کیخلاف فوجی کارروائی فوری روکی جائے: چین کا اسرائیل سے مطالبہ

 چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی فوری روکی جائے۔

چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کی، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ ایران پر حملوں کی مخالفت اور تنازع کے حل کیلئے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنازع کو مزید پھیلنے اور بے قابو ہونے سے روکنا ہوگا، چین نے پرامن جوہری توانائی کا حصول ایرانی حق قرار دیدیا، شہریوں پر حملوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تمام فریقین جنگی کارروائیاں روکیں، ایرانی جوہری مسئلہ سیاسی اور سفارتی حل کی طرف جانا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *