پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ، میڈیکل ٹیم کا اظہاراطمینان

 اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم نے علاج پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کے علاج پر اظہار اطمینان کیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے علاج سے آنکھ میں بہتری اور آنکھ کے مکمل ٹھیک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے تقریباََ ایک گھنٹہ تک بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکومت کے حوالے کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *