امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیراحتجاج کا اعلان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حکومت گرفتار کارکنان کو رہا کرے پھر کوئی بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں اربوں روپے کھالیں اور کوئی احتجاج نہ کرے، دہشت گردی کے ذریعے احتجاج روکنے کی کوشش کی گئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو تنہا کر دیا ہے۔
