کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ پر 169 رنز بنائے، مارومانی 35، رائن برل 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 64 اور کپتان سکندر رضا 25رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ سٹیو سمتھ ابھی تک یہاں نہیں پہنچے ہیں، وہ دو دن قبل تک تو گولف کھیل رہے تھے، آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوپر کونولی اور زیویئر بارٹلیٹ کی جگہ بین ڈوارشیئس اور ٹم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے بری نہیں ہے، وقت کے ساتھ سلو ہوجائے گی، ہم ایک اضافی سپنر کے ساتھ میدان میں اتریں گے، 2007 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں وننگ شاٹ کھیل کر آسٹریلیا کو شکست دینے والے برینڈن ٹیلر میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ رچرڈ نگاراوا کو احتیاط کے باعث آج آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مونیونگا کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *