تازہ ترینعالمی خبریں

دھاندلی کی صورت میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش

 بنگلہ دیش میں انتخابات جوش و خروش سے جاری ہیں، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے ووٹ ڈالنے کے بعد دھاندلی کی صورت میں سخت ردعمل کا انتباہ دیا ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اگر دھاندلی کے الزامات سنجیدہ ہوئے تو کسی کو نہیں بخشا جائے گا، عوام گھروں سے نکل کر جمہوری حق استعمال کریں اور ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔

شفیق الرحمان نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی کامیابی کی صورت میں پہلی اسلام پسند حکومت قائم ہو سکتی ہے۔

دوسری طرف نیشنل سٹیزن پارٹی کے سربراہ ناہید اسلام نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ ہم صرف آزاد اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں، ہمیں ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا، انتخابات آزادانہ ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج زندگی میں پہلی بار ووٹ ڈالا ہے اور مجھے امید ہے کہ انتخابات میں عوام کو اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے دیا گیا تو ہم جیت جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

ادھر بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے چیئرمین طارق رحمان نے ڈھاکہ کے گلشن ماڈل ہائی سکول میں ووٹ ڈالا، وہ سترہ سال بعد برطانیہ سے وطن واپس آئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنریشن زی اب بنگلہ دیش میں سب سے بڑا ووٹنگ بلاک بن چکی ہے، لیکن کیا 2024 کی بغاوت کے بعد یہ انتخابات واقعی کوئی حقیقی تبدیلی لا سکیں گے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *